Home sticky post 6 جنوبی افریقہ انگلینڈ کو7 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جنوبی افریقہ انگلینڈ کو7 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ بی کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ انگلینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ کو ایڈن مارکرم نے لیڈ کیا جبکہ انگلینڈ کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں تھی۔

ساؤتھ افریقہ کی طرف سے رسی وین ڈیر ڈوسن72رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ ہینرک کلاسن سے 64رنز ،ریان رکیلٹن نے27رنز بنائے اور ٹرسٹن سٹبس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، جنوبی افریقہ نے 180رنز کا ہدف29.1 اووز میں 3کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کیا۔

انگلش ٹیم کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2اورعادل رشیدنے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا، انگلینڈ کا آغاز ہی مایوسی کن رہا، اوپنر فل سالٹ 8، بین ڈکٹ 24 اور جیمی سمتھ صفر پر پویلین روانہ ہو گئے، چوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ اور ہیری بروک نے 60 رنز کی پارنٹر شپ قائم کی مگر بعدازاں ہیری بروک بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے جنوبی افریقی باؤلرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی مگر 39 کے انفرادی سکور پر ان کی بھی ہمت جواب دے گئی اور وہ ملڈر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے بلے باز لیام لیونگسٹون بھی کپتان جوز بٹلر کا زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکے اور 9 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کلاسن کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے، یوں انگلینڈ کی پوری ٹیم38.2 اوورز میں 179رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن نے 3، ملڈر 3، مہاراج 2، لنگی نگیڈی، کاگیسو ربادا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

یورپی یونین کا لبنان کی مسلح افواج کے لیے 100 ملین یورو اضافی امداد کا اعلان

برسلز: لبنانی ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش یورپی یونین نے...

عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے، امیدوں پر پورا اتریں گے: آصفہ بھٹو زرداری

نگر میں جلسہ عام سے خطاب، نوجوانوں کے روشن مستقبل کا عزم...

جنگی اختیارات کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ برہم، ریپبلکن ارکان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

واشنگٹن: ایوانِ نمائندگان کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل امریکی صدر...

اسرائیل کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: دشمن ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایرانی...