Home کھیل جنوبی افریقہ نے سری لنکا کوورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 428 رنز کا ہدف دے دیا

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کوورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 428 رنز کا ہدف دے دیا

Share
Share

نئی دہلی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 428 رنز کا ہدف دے دیا۔

نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، وکٹ کیپر بلے باز ڈی کاک نے 100 رنز بنائے جبکہ ڈسن 108 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ایڈن مارکرم ورلڈ کپ میں 49 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے، ایڈن مارکرم 106 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 2 جبکہ کسن راجیتھا، متھیشا پتھیرانا اور دونیتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ رات میں اوس پڑنے کا امکان ہے اس لیے باؤلنگ کرنا چاہتے ہیں، انجریز سے ٹیم متاثر ہوئی لیکن جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا بووما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بڑا ہدف دے کر حریف کو پریشر میں لائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایونٹ کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، بنگال ٹائیگرز نے157 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کیا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...