Home کھیل جنوبی افریقا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جنوبی افریقا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Share
Share

پونے:جنوبی افریقا کی ٹیم نے ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں کسی بھی عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پونے میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی، ڈی کاک نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 116 گیندوں پر 114 جبکہ وینڈر ڈوسن نے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 118 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ڈیوڈ ملر نے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور تیر رفتار نصف سنچری مکمل کی جبکہ کپتان ٹیمبا باووما، ہین رچ اور ایڈن مارکرم نے بھی 1، 1 چھکا لگایا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں افریقی بلے بازوں نے 15 چھکے اور 26 چوکے لگائے۔

ورلڈکپ 2023 کے اب تک ہونے والے میچز میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگانے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا جبکہ اس سے قبل 2019 میں یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے عالمی ورلڈکپ کے تمام میچز میں 76 چھکے مارے تھے۔

Share
Related Articles

سہ ملکی سیریز ، نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

لاہور :سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف...

ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان...

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ...