Home sticky post 6 یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوںکا قوم کے نام خصوصی پیغام

یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوںکا قوم کے نام خصوصی پیغام

Share
Share

اسلام آباد:یومِ پاکستان کے موقع پر ملک کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کرتے ہوئے وطن سے اپنی گہری محبت اور وابستگی کا اظہار کیا ہے۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ 23 مارچ برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد اور ایک آزاد وطن کے خواب کی تعبیر کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن کی اہمیت ہمیں اتحاد، ایمان اور یقین کے ساتھ آگے بڑھنے کا درس دیتی ہے۔

اپنے پیغامات میں نوجوانوں نے کہا کہ ہم اس دھرتی سے ہیں جہاں کھیت سنہرے ہوتے ہیں اور وطن سے محبت خوشبو بن کر فصلوں میں مہکتی ہے۔ ہم اس سرزمین سے ہیں جہاں دریا تاریخ سناتے ہیں اور ثقافت وقت کے ساتھ بہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وسعت سے ہیں جہاں ہمارے حوصلے، ارادے اور وعدے چٹان کی طرح مضبوط ہوتے ہیں، جبکہ ہم ان پہاڑوں سے ہیں جہاں غیرت، مہمان نوازی اور عزم ہماری روایت کا حصہ ہیں۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم ان بلندیوں سے ہیں جہاں برف پر بھی امید اگتی ہے اور راستے ہمت میں بدل جاتے ہیں۔ ہم ان وادیوں سے ہیں جہاں ہر منظر وطن سے محبت کا اظہار کرتا ہے اور ہر جھرنا اس کی بقاء کے گیت گاتا ہے۔

آخر میں نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 23 مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری بولیاں مختلف ہو سکتی ہیں، ہماری ثقافت جدا ہو سکتی ہے، مگر ہماری پہچان، ہمارا یقین اور ہمارا پاکستان ایک ہے۔

Share
Related Articles

سری لنکا کا امریکا کو بڑا جھٹکا ، جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار

کولمبو:سری لنکا نے امریکا کو اپنے ملک میں جنگی طیارے تعینات کرنے...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی میں بھی جمعتہ الوداع عقیدت اوراحترام کے ساتھ...

لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی پر اسرائیلی میزائل حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

بیروت:اسرائیل نے لبنان میں صحافی پر رپورٹنگ کے دوران میزائل حملہ کردیا،...