Home کھیل سپیشل اولمپکس، پاکستان نے بیڈ منٹن ویمنز ڈبل یونیفائڈ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

سپیشل اولمپکس، پاکستان نے بیڈ منٹن ویمنز ڈبل یونیفائڈ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

Share
Share

برلن: جرمنی میں جاری سپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے بیڈ منٹن ویمنز ڈبل یونیفائڈ کے مقابلوں میں پاکستان کی فائزہ ناصر اور ناہین خان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔دونوں کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس کامیابی کے سلسلے کو آئندہ ایونٹس میں بھی برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

برلن میں کھیلے گئے بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستانی پلیئرز نے ازبکستان کے خلاف 5-21 اور 17-21 پوائنٹس سے، ملائیشیا کو 14-21 اور 6-21 سے اور کرغز ریپبلک کے خلاف 12-21 اور 13-21 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔

اس موقع پر فائزہ ناصر اور ناہین خان نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں ہماری محنت رنگ لائی اور اپنے ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے ، ہماری کامیابی میں ہمارے کوچز نے اہم کردار ادا کیا اور اس کامیابی کے سلسلے کو آئندہ ایونٹس میں بھی برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف گیمز میں چھ گولڈمیڈلز اپنے نام کیے ہیں۔

سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں اسپیشل اولمپکس پاکستان (SOP) نے 87 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے جن میں 33 خواتین اور 54 مرد شامل ہیں، تمام کھلاڑی 11 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان ٹینس، ہاکی، پاور لفٹنگ، بوکس، فٹبال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے. ۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...