Home نیوز پاکستان اراکین اسمبلی کی سہولت کے لئے چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم

اراکین اسمبلی کی سہولت کے لئے چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم

Share
Share

اسلام آباد: اراکین اسمبلی کی سہولت کے لیے چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم کردیے گئے۔

پنجاب اسمبلی میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح اسپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے کیا جبکہ سندھ اسمبلی میں قائم پاسپورٹ ڈیسک کا افتتاح اسپیکر سندھ اسمبلی نے کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا گیا، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاسپورٹ ڈیسک کی افتتاحی تقریب میں ڈی جی پاسپورٹ بھی شریک ہوئے۔

بلوچستان اسمبلی میں بھی پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں میں پاسپورٹ دفاتر کا قیام اراکین کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا، جدید پاسپورٹ دفاتر میں بروقت اور باآسانی پاسپورٹ پراسس ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجرا کے لیے کوشاں ہیں، شہریوں کی سہولت کے پیش نظر نئے جدید پرنٹرز منگوائے گئے ہیں جن سے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوجائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...