Home sticky post 3 بلوچستان میں ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کاآغاز

بلوچستان میں ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کاآغاز

Share
Share

کوئٹہ :بلوچستان میں پولیو کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہو گئی۔

مہم کے دوران بچوں کو انسدادِ پولیو کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل چاروں ہائی رسک اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 27 فروری تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے کئی اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجود گی برقرار ہے۔ اس صورتحال میں والدین بچوں کو ایف آئی پی وی کے ٹیکہ جات لازمی لگوائیں، یہ ویکسین پولیو وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو...

حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا...

امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی دوشیزہ ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار

فلوریڈا: امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن خطرناک...

بانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی...