Home نیوز پاکستان پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں مختلف کورسز مکمل کرنیوالے کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آوٴٹ پریڈ

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں مختلف کورسز مکمل کرنیوالے کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آوٴٹ پریڈ

Share
Share

راولپنڈی : پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں مختلف کورسز مکمل کرنیوالے کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آوٴٹ پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کامعائنہ کیااور کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 150ویں پی ایم اے لانگ کورس، 69ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 36ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ منعقد ہوئی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی سے عراق، اردن، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین، سوڈان اور یمن سمیت کئی دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی گریجویشن مکمل کی ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) تقریب کے مہمان خصوصی اور پریڈ کے معائنہ کرنے والے معزز مہمان تھے۔انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

سوورڈ آف آنر 150ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین سینئر انڈر آفیسر عبداللہ افضال کو دیا گیا۔پریذیڈنٹ گولڈ میڈل 150ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین سینئر انڈر آفیسر بابر اللہ امان کو دیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دوست ملک نیپال کے سینئر انڈر آفیسر کشتیج گرنگ کو 150ویں پی ایم اے لانگ کورس کے تحت دیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کین 36ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسر محمد عمر شیراز کو دیا گیا۔

کمانڈنٹ کین 69ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسر محمد سلیمان اور 24ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر پاکیزہ یعقوب کو دیا گیا۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...