Home sticky post 2 برطانوی ٹینس اسٹار کو گھورنے والا تماشائی گرفت میں آ گیا

برطانوی ٹینس اسٹار کو گھورنے والا تماشائی گرفت میں آ گیا

Share
Share

برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کو میچز کے دوران گھورنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کے کوچ نے بتایا کہ وہ شخص ٹینس اسٹار کا 4 ممالک میں پیچھا کرتا رہا، ابتدا میں ہم سمجھے کہ یہ محض مداح ہے مگر رفتہ رفتہ وہ شخص خاتون کھلاڑی کے جسمانی طورپر قریب آیا۔

اس مداح نے سیلیفیاں لیں اور سکیورٹی گارڈ نہ ہونے کا موقع پا کر نوجوان کھلاڑی کو گلے تک لگالیا۔

کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کے دوران اس شخص کو دیکھ کر ایما راڈوکانو پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں۔

ٹینس اسٹار نے امپائر کو شکایت بھی کی کہ تماشائیوں کے بیچ بیٹھا شخص انہیں ہراساں کررہا ہے، اسکے خلاف کارروائی کریں۔

ٹینس اسٹار کی شکایت پر دبئی پولیس نے مداح کو حراست میں لے لیا ہے تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے...

چیمپئنز ٹرافی ،پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں جوڑ پڑے گا

دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا۔...

شہید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی، شرکت کے لئے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت

بیروت:لبنان میں کل 23 فروری کو حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن...

ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون نے قانونی جنگ چھیڑ دی

نیویارک:ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون...