Home highlight جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

Share
Share

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور موٴثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...