Home #ٹرینڈ قائمہ کمیٹی صحت کا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بائیو میٹرک کرنے کا مطالبہ

قائمہ کمیٹی صحت کا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بائیو میٹرک کرنے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایومیٹرک کیا جائے، مشکل امتحان کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئے، اگر پورے ملک میں ایک جیسا پپیر ہوتو بچوں کو کوئی مشکل نہ ہوگی، بچے ان امتحانات کے نتائج کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کے صدارت پی ایم ڈی سی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ رجسٹرڈ امیدوار 12,717 ہیں ان میں سے 12,582 امیدوار وں نے شرکت کی جس میں ایم بی بی ایس کے لیے اہل امیدوار: 11,166 اور بی ڈی ایس کے لیے اہل امیدوار 11,708 (93.97%) ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام داخلہ دینے والی یونیورسٹیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ داخلہ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ طلبہ بغیر کسی تاخیر کے اپنی میڈیکل ڈینٹل کی تعلیم کا آغاز کر سکیں، کوٹا مختص کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کو ایپرول کے لیے سفارش بھیجی ہے۔

کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت نے کہا ہے کہ پنجاب کے طلبا کو الگ کوٹا دیا ہے تاکہ اسلام آباد کے طلباء کے ساتھ زیادتی نہ ہو، اوپن میرٹ ختم کیا گیا، اگر آپ شفافیت کی بات کریں گے تو پھر بات یکساں نصاب پر جائے گی اور پھر ملک سے اے لیول اور او لیول کو ختم کریں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...