Home نیوز پاکستان اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ

Share
Share

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ جعلی نوٹوں کی شکایات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ بین الاقوامی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ چھاپے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ متعارف کروائے جائیں گے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہے نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بھارت کی طرز پر کرنسی نوٹ کی تبدیلی اچانک نہیں کریں گے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...