Home کھیل ریاستی ادارے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں،آرمی چیف

ریاستی ادارے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں،آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ نے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے سپیکٹرم کے خلاف کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف نے آج کراچی کا دورہ کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی۔

نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن، سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات، پر غور کیا گیا ۔

اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، سندھ میں ایس اءی ایف سی کے اقدامات پر پیشرفت اور گرین سندھ کے اقدامات زیر غور آئے۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے سپیکٹرم کے خلاف کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ وسائل کی چوری اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے استقبال کیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...