Home sticky post 2 غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہوں ،صدرٹرمپ

غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہوں ،صدرٹرمپ

Share
Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے۔
طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تاکہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے پر تیار ہوجائیں گے جب وہ ان ممالک سے بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر سیسی سے بات چیت کروں گا، غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے۔
صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن سے مناسب وقت پر ملاقات کروں گا، یہ بھی کہا کہ امریکا درآمد ہونے والے اسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان آج کروں گا۔

Share
Related Articles

پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی

قاہرہ: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر...

جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا پاگل پن ہے،صدرٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج...

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...