Home Uncategorized طالبہ کی جانب سے ٹیچر کے خلاف عجیب وغریب شکایت،تحقیقات شروع

طالبہ کی جانب سے ٹیچر کے خلاف عجیب وغریب شکایت،تحقیقات شروع

Share
Share

ریاض:سعودی سکول کی طالبہ کی جانب سے ٹیچر کے خلاف عجیب وغریب شکایت درج کی گئی جس نے ٹیچر کو بھی حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے یک سکول میں طالبہ نے اپنے اہل خانہ کو شکایت کی اس نے خواب میں ٹیچر کو خود کو مارتے دیکھا ہے۔

طالب علم کی شکایت پر بچی کے والدین نے وزارت تعلیم کے رابطہ پورٹل پر شکایت درج کروائی جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی ٹیچر سے پوچھ گچھ کیلئے سکول پہنچ گئی، بچی کی شکایت سن کر سکول ٹیچر بھی حیرت زدہ رہ گئیں۔

ٹیچر کی جانب سے کہا گیا کہ شکایت تخیلاتی ہے جو کچھ ہوا وہ خواب میں ہوا تھا، حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں تاہم حقیقت سامنے آنے پر تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ٹیچر کیخلاف شکایت کی فائل بند کردی گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...