Home sticky post 3 اوور بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،وزیراعظم

اوور بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوور بلنگ کسی طور پر قابل قبول نہیں، اوور بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ انتہائی شفاف عمل کے ذریعے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ ، سردار اویس احمد خان لغاری، وزرائے مملکت شزا فاطمہ، علی پرویز ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے امور زیر بحث آئے، اجلاس کے شرکاء کو لیسکو، پیسکو اور فیسکو کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 25-2024 میں نومبر تک لیسکو کی ریکوری 96.82 فیصد، پیسکو کی ریکوری 87.98 فیصد اور فیسکو کی ریکوری 97.57 فیصد رہی ، لیسکو نے 2 لاکھ 23 ہزار 365 تھری فیز سمارٹ میٹرز تنصیب کرنے ہیں جن میں سے 49 ہزار 470 کی تنصیب ہو چکی ہے۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ پیسکو نے ایک لاکھ 52 ہزار 559 سمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنی ہے جن میں سے 51 ہزار 173 نصب ہو چکے ہیں جبکہ فیسکو نے ایک لاکھ 92 ہزار 311 سمارٹ میٹرز سے 11 ہزار 276 سمارٹ میٹرز نصب کر چکا ہے، بجلی سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائن 118 کی تمام فون آپریٹرز تک مفت رسائی یقینی بنائی جارہی ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لیسکو ، پیسکو اور فیسکو کے صارفین کو شکایت کے ازالے اور دیگر خدمات کے حوالے سے کال سینٹرز، ای میلز، ویب سائٹس، انٹریکٹو وائس رسپانس، نیپرا کی موبائل اور ویب سروسز کی سہولیات حاصل ہیں ،اس مالی سال نومبر تک لیسکو نے 99.2 فیصد، پیسکو نے 99.9 فیصد اور فیسکو نے 99.7 فیصد تک شکایات کا ازالہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سمارٹ میٹر کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت لائی جاسکے ، بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کے عمل میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی شفاف عمل کے ذریعے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پر کی جائے، بھرتیوں کے عمل میں شفافیت پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،نیپرا کے دیئے گئے ٹارگٹ کے حصول کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...