Home نیوز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Share
Share

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، اس دوران انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے میں 9اور 10 محرم کے سلسلے میں 2 تعطیلات کے بعد جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہوا، اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 81644 پوائنٹس کی بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

قبل ازیں بازار حصص میں اسی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی غیر معمولی تیزی کا رجحان تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 211 پوائنٹس کے اضافے سے 81155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دوران انڈیکس 80 اور 81 ہزار کی 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...