Home sticky post 5 سلوواکیہ میں طالب علم نے چھریوں کے وار سے خاتون ٹیچر اور اپنی ہم جماعت کو قتل کردیا

سلوواکیہ میں طالب علم نے چھریوں کے وار سے خاتون ٹیچر اور اپنی ہم جماعت کو قتل کردیا

Share
Share

بریٹیسلاوا:سلوواکیہ کے شمالی علاقے میں واقعے ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے چھریوں کے وار سے خاتون ٹیچر اور اپنی ہم جماعت کو قتل دوسرے ہم جماعت کو شدید زخمی کردیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروس کی ترجمان ڈینکا کیپاکوا نے بتایا کہ اسپیسکا اسٹارا ویس میں ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروس کے کئی اہلکاروں کو فوری طور پر روانہ کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے میں دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا ہے، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور انہیں شدید زخم آئے ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ چھریوں کے وار سے دم توڑنے والی خاتون ٹیچر 51 سالہ اور طالبہ کی عمر 18 سال تھی اور زخمی ہونے والی طالبہ کی عمر بھی 18 سال ہے۔
سلوواکیا کے وزیرداخلہ میٹس سوٹاج ایسٹوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ خاتون ٹیچر پر 3 اور طالبہ پر دو ضرب لگے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اسپیسکا اسٹارا ویس میں سنگین جرم کا ارتکاب کرنے والے ملزم 18 سالہ طالب علم کو واقعے کے تھوڑی دیر بعد ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دارالحکومت براسٹیسلیوا سے شمال مشرق کی طرف 376 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر اسپیسکا اسٹارا ویس کی آبادی دو ہزار کے لگ بھگ ہے جہاں جائے وقوع پر وزیرتعلیم اور پولیس سربراہ بھی پہنچے۔
سلوواکیا یورپ کے ان ممالک میں شامل ہیں جہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے تاہم 54 لاکھ نفوس پر مشتمل وسطی یورپی ملک میں گزشتہ برس مئی میں اس وقت کے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
صدر پیٹر پیلیگرینی نے بیان میں کہا کہ دنیا کا کوئی مسئلہ چاقو یا کسی ہتھیار سے حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...