Home نیوز پاکستان غیر ملکی شکاری کا گہریت گول میں مارخور کا کامیاب شکار

غیر ملکی شکاری کا گہریت گول میں مارخور کا کامیاب شکار

Share
Share

گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے تعاون سے ڈی ایف او وائلڈ لائف لوئر چترال فاروق نبی کی سربراہی میں غیر ملکی شکاری نے گہریت گول میں مارخور کا کامیاب شکار کیا۔

محکمہ جنگلی حیات لوئر چترال کے مطابق آج لوئر چترال میں واقع مارخور پوائنٹ گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے حدود میں کشمیری مارخور کا کامیاب ٹرافی شکار ہوا۔

اسپین کا باشندہ کرسٹین پبلو آبیلو گامیزو نے کشمیری مارخور کا پرمٹ شکار کیا، اسپین کے شکاری نے مارخور کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالر فیس جمع کی تھی جو پاکستانی کرنسی میں 6 کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار روپے بنتے ہیں، شکار شدہ مارخور کی عمر 9 سال تھی اور سینگوں کی لمبائی 41.5 انچ تھی۔

خیال رہے کہ ٹرافی شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے جبکہ 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع ہوتا ہے ۔

چترال میں توشی شاہ کنزروینسی میں گزشتہ دسمبر میں ساڑھے7 کروڑ روپے پرمٹ فیس ادا کر کے امریکی شکاری نے شکار کیا تھا جو چترال کی تاریخ میں چترال میں مارخور کے شکار کے لیے ادا کی جانے والی سب سے بڑی رقم تھی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...