Home تازہ ترین اسلام آباد میں چینی کی قیمت 172 روپے فی کلو مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

اسلام آباد میں چینی کی قیمت 172 روپے فی کلو مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے چینی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق چینی کی ریٹیل قیمت 172 روپے فی کلو جبکہ ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے علاقوں میں چینی کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ چینی کی ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دیا جا سکے۔

ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی خریدتے وقت ریٹ لسٹ کے مطابق ہی ادائیگی کریں اور اگر کوئی دکاندار زائد قیمت وصول کر رہا ہو تو فوری طور پر انتظامیہ کو مطلع کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...