Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان،میران شاہ میں خودکش دھماکا، تین اہلکار شہید

شمالی وزیرستان،میران شاہ میں خودکش دھماکا، تین اہلکار شہید

Share
Share

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے عام علاقے میں ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نائب صوبیدار صاحب خان ، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ کے دوران تین بے گناہ شہری شدید زخمی ہوگئے. اءی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا.تاہم ڈیوٹی پر موجود سپاہیوں کی جانب سے شبہ کی بنا پر خودکش حملہ آور کو بروقت پکڑنے سے بڑی تباہی ٹل گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں. ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر...

جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین عہدے سے مستعفی

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں...

توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق کی سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل

اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق...

ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی...