Home Uncategorized سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

Share
Share

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے حوالے سے درخواست دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ زین قریشی شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی ہیں۔

قبل ازیں سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلیے پارٹی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...