Home sticky post 5 سپارکو نے عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کردی

سپارکو نے عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کردی

Share
Share

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی ذی الحج کے چاند کی رویت اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔
اپنے ایک بیان میں سپارکو نے کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئیچاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی۔
سپارکو نے کہا کہ 27 مئی 2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔
سپارکو نے کہا کہ سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، اس تناظر میں یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 07 جون 2025 کو مناء جاے گی
سپارکو کا کہنا تھا کہ تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی چشم دید گواہیوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فلکیاتی مشاہدات کی بنیاد پر ماہرین نے بتایا تھا کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جس سے ذوالحج کا چاند واضح طور پر نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو پاکستان میں یکم ذوالحج 29 مئی بروز بدھ کو ہو سکتی ہے اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
خیال رہے کہ عیدالاضحیٰ کا انحصار قمری کلینڈر اور چاند کی واضح رویت پر ہوتا ہے، لہٰذا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا، تاہم فلکیاتی ماہرین کی رائے عوام کو پیشگی تیاری اور سفری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...