Home کھیل سپر 8 مرحلہ، بڑا اپ سیٹ، افغانستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست

سپر 8 مرحلہ، بڑا اپ سیٹ، افغانستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست

Share
Share

سینٹ ونسنٹ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا بڑا اپ سیٹ سامنے آ گیا ہے، افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2023 کی شکست کا بدلہ لے لیا۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم افغانستان کے 148 رنز کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں کینگروز کا آغاز اچھا نہ تھا، ٹریوس ہیڈ تین گیندیں کھیل کر بنا کوئی رن بنائے نوین الحق کی بال پر بولڈ ہو گئے، ٹی 20 اسپیشلسٹ ڈیوڈ وارنر صرف 3 رنز بنا سکے۔

کپتان مچل مارش کی مزاحمت صرف 12 رنز تک محدود رہی، گلین میکسویل سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 59 رنز کی اننگ کھیلی، مارکوس اسٹوئنس کی اننگز 12 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔ ایڈم زمپا نے 9 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نمایاں بالر تھے جنہوں نے 4 آسٹریلوی بیٹرز کا شکار کیا، نوین الحق نے بھی 3 کینگروز کو ٹھکانے لگایا، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سینٹ ونسٹنٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے اوپنرز نے سنچری پارنٹری شپ بنائی مگر 15.5 اوورز میں 118 رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے محروم کر دیا۔

رحمان اللہ گرباز 60 اور ابراہیم زردان 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کریم جنت نے 13 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایڈم زمپا نے 2 اور مارکوس اسٹوئنس نے 1 وکٹ لی

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...