Home sticky post 2 بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے عدالتی حکم پر تاحال عمل نہیں ہوا، 28 جنوری کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بیان دیا تھا، جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیان کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔
عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیوں اس عدالت کے حکم پر عمل نہیں ہوا؟ لاء افسر اس آرڈر پر عمل درآمد یقینی بنوائیں۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان نے 8 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

امریکا میں نصف صدی بعد”اونی شیطان”نامی نیا پھول دریافت

ٹیکساس: امریکا میں نصف صدی بعد نیا پھول دریافت کر لیا گیا۔امریکی...

اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی...

عمران خان اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئی

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی سے...

علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو پن بجلی منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے خط لکھ دیا

پشاور/اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم...