Home sticky post 2 بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے عدالتی حکم پر تاحال عمل نہیں ہوا، 28 جنوری کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بیان دیا تھا، جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیان کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔
عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیوں اس عدالت کے حکم پر عمل نہیں ہوا؟ لاء افسر اس آرڈر پر عمل درآمد یقینی بنوائیں۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان نے 8 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...