Home sticky post 2 سپریم کورٹ نے”اے آئی “ کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کر دی

سپریم کورٹ نے”اے آئی “ کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کر دی

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کر دی۔فیصلے میں کہاگہاے کہ اے آئی کو فیصلہ لکھنے میں ریسرچ اور ڈرافٹ تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے چیٹ جی پی ٹی ، ڈیپ سیک عدالتی استعدادکار بڑھا سکتے ہیں۔تاہم اے آئی صرف معاون “ٹول” ہے، ایک جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں۔

سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کی ہے ۔جسٹس منصور علی شاہ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہاگیاہے کہ چیٹ جی پی ٹی ، ڈیپ سیک عدالتی استعدادکار بڑھا سکتے ہیں، دنیا میں کئی ججز کی جانب سے اے آئی استعمال سے فیصلوں میں معاونت کا اعتراف کیا گیا۔اے آئی کو فیصلہ لکھنے میں ریسرچ اور ڈرافٹ تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ اے آئی صرف معاون “ٹول” ہے، ایک جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں اے آئی کو کسی صورت عدلیہ میں مکمل انسانی فیصلے کی خودمختاری کامتبادل نہیں ہونا چاہیے، اے آئی صرف سمارٹ قانونی ریسرچ میں سہولت کیلئے ہے۔

عدالتی اصلاحاتی کمیٹی اورلااینڈ جسٹس کمیشن کا گائیڈ لائنز تیار کرنا چاہئے ۔گائیڈ لائننز میں طے کیا جائے جوڈیشل سسٹم میں اے آئی کا کتنا استعمال ہو گا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...