Home Uncategorized سشمیتا سین کا فلم “میں ہوں ناں” میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام پر حیران کن انکشاف کردیا

سشمیتا سین کا فلم “میں ہوں ناں” میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام پر حیران کن انکشاف کردیا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں علم نہیں تھا کہ فلم ’میں ہوں ناں‘ میں ان کے مدمقابل شاہ رخ خان کردار ادا کریں گے۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جب بھی کوئی فلم بنائیں گی تو اداکارہ اس کا حصہ بنیں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب فرح خان نے ان سے معاہدہ پر دستخط کرائے تو انہوں نے فرح خان سے کاسٹ کے متعلق نہیں پوچھا اور نہ ہی فرح نے انہیں بتایا۔

سشمیتا سین کے مطابق جب وہ فلم کے سیٹ پر پہنچی تو وہاں شاہ رخ خان کو دیکھ کر حیران ہوگئیں اور پوچھا کہ وہ یہاں کیا کررہے ہیں۔

فرح خان نے اداکارہ کو بتایا شاہ رخ خان خود حیران ہیں کہ سشمیتا یہاں کیا کررہی ہیں، دونوں اداکار فلم میں ایک دوسرے کی شمولیت کے حوالے سے لاعلم تھے۔

یاد رہے کہ سشمیتا سین حال ہی میں ایک کرائم ڈرامہ ویب سیریز ’آریا‘ کے تیسرے سیزن میں نظر آئی تھیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...