Home Uncategorized ‎سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانوی روابط بحال

‎سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانوی روابط بحال

Share
Share

‎ ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سشمیتا سین اور اْن کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے درمیان ایک بار پھر ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اپنے سابق پارٹنرز کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ یہ ممکن ہے۔

‎سشمیتا سین کی ذاتی زندگی اکثر سرخیوں میں رہی ہے، اداکارہ، جو ماضی میں روہمن شال کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھیں، اْن سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ڈیٹ کررہی ہیں کیونکہ اْنہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس کی طرف اشارہ دیا ہے۔

‎بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے کہا کہ اپنے سابق پارٹنرز کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کرنا مشکل ہوتا ہے اور کافی لوگ اس الْجھن کا شکار بھی ہوتے ہیں کہ اْنہیں دوبارہ تعلق قائم کرنا چاہیے یا نہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ یہ ممکن ہے۔

‎سشمیتا سین نے کہا کہ میں نے خود اپنی زندگی میں اپنے سابق پارٹنر کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کیے ہیں، میں نے اس چیز کا تجربہ کیا ہے، اسی لیے میرے نزدیک یہ ممکن ہے۔

‎اداکارہ نے مزید کہا کہ میری زندگی یقینی طور پر ایک کھلی کتاب رہی ہے کیونکہ میں نے اسے بہت ایمانداری اور کبھی کبھی بیخوف ہوکر گزارا ہے اور میں نے اپنی زندگی کے ہر فیصلے خود لیے ہیں پھر چاہے ان سے مجھے تکلیف پہنچے، مجھے دھوکہ ملے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

‎یاد رہے کہ سشمیتا سین نے سال 2018 میں بوائے فرینڈ روہمن شول کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا اور سال 2021 میں اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی لیکن بریک اَپ کے باوجود بھی یہ دونوں اکثر ایونٹس میں ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...