Home سیاست ‎صدر آصف زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادکی ملاقات

‎صدر آصف زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادکی ملاقات

Share
Share

‎ راولپنڈی: صدر مملکت آصف زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادنے ملاقات کی اور صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

‎ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بتایا۔

‎چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکورٹی چیلنجزپر کامیابی سے قابو لیں گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...