Home Uncategorized سشمیتا سین کی اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ شادی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

سشمیتا سین کی اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ شادی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ روہمن شول سے شادی کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبر زیرِ گردش تھی کہ سشمیتا سین بہت جلد اپنے بوائے فرینڈ روہمن شول کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں، اداکارہ کے مداح بھی اس خبر کے بعد اُن کی شادی کے لیے کافی پُرجوش تھے تاہم اب سشمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سشمیتا سین نے کہا کہ “میرے مداح، میرے دوست اور اردگرد کے لوگ یہی چاہتے ہیں کہ مجھے اب شادی کرلینی چاہیے کیونکہ میری عمر کی تمام خواتین ہی شادی شدہ ہیں لیکن میں شادی سے متعلق باتوں کو اہمیت نہیں دیتی”۔

اداکارہ نے کہا کہ “میں شادی جیسے خوبصورت رشتے کا بہت احترام کرتی ہوں اور میرے اردگرد کچھ ایسے جوڑے بھی موجود ہیں جو کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی میرے نزدیک دوستی کا رشتہ زیادہ اہم ہے”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “میرے لیے عزت، دوستی اور آزادی سب سے زیادہ اہم ہے، اسی لیے میں اپنی آزادی اور اپنے کام کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں لیکن اگر مجھے کوئی ایسا شخص ملا جس کے ساتھ میں پوری زندگی خوشی اور سکون سے گزار سکوں گی تو ضروری شادی کے بارے میں سوچوں گی”۔

خیال رہے کہ سشمیتا سین نے سال 2018 میں بوائے فرینڈ روہمن شول کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا اور سال 2021 میں اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی لیکن بریک اَپ کے باوجود بھی یہ دونوں اکثر ایونٹس میں ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...