Home تازہ ترین سوئیڈن نے ملک میں بھیڑیوں کو مارنے کی اجازت دے دی

سوئیڈن نے ملک میں بھیڑیوں کو مارنے کی اجازت دے دی

Share
Share

سٹاک ہوم:سوئیڈن میں بھیڑیوں کے سالانہ شکار کا آغاز ہوگیا، حکومت نے ملک میں موجود بھیڑیوں میں سے 10 فیصد کو مارنے کی اجازت دے دی۔

2010 سے سویڈن میں شکار کو لائسنس کے کوٹے کی بنیاد پر قانونی حیثیت دی گئی ہے، جس پر ماحولیاتی ماہرین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ماحولیاتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور انہوں نے یورپی کمیشن سے اس کے خلاف شکایات درج کروائی ہیں۔ یورپی کمیشن نے سوئیڈن کی پالیسیوں کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1970 کی دہائی میں تقریباً معدوم ہو جانے کے بعد بھیڑیے یورپی یونین کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ کےلیے کی جانے والی قانون سازی کی بدولت شمالی یورپ میں واپس آئے تھے۔ لیکن اب سوئیڈن کی حکومت نے دیہی باشندوں اور مویشی پالنے والوں کی حفاظت کے پیش نظر 375 بھیڑیوں میں سے 30 کو مارنے کی اجازت دی ہے۔

حکومت کا منصوبہ ہے کہ ملک میں بھیڑیوں کی کل آبادی کو نمایاں طور پر کم کر دیا جائے، موجودہ کم از کم تعداد 300 سے گھٹا کر 170 کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ماحولیاتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سوئیڈن میں بھیڑیوں کے شکار کا فیصلہ سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے، کیونکہ ملک کی آبادی کا صرف 3 فیصد حصہ شکار کرتا ہے، لیکن شکار کے حامی گروہ سیاستدانوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...