Home Uncategorized سویڈن نے مسلم دنیا میں اپنے لیے نفرت اور دشمنی کے جذبات پیدا کر دئیے ، خامنہ ای

سویڈن نے مسلم دنیا میں اپنے لیے نفرت اور دشمنی کے جذبات پیدا کر دئیے ، خامنہ ای

Share
Share

تہران: ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سویڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کی حمایت کرکے مسلم دنیا سے جنگ چھیڑ دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والوں کو کھلی اجازت اور تحفظ فراہم کرکے سویڈن نے مسلم دنیا میں اپنے لیے نفرت اور دشمنی کے جذبات پیدا کر دیے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ قرآن کی بے حرمتی اور ان کی حمایت کرنے والوں کو سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔

ایران کے روحانی پیشوا نے سویڈن کی حکومت سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعونوں کو اسلامی ممالک کے سپرد کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ ان پر اسلامی عدالتی نظام کے تحت سزا دی جا سکے۔

قرآن پاک کی دو بار بے حرمتی کرنے والا سلوان مومیکا عراقی نژاد تارکن وطن ہے۔ عراق میں کئی مقدمات درج ہونے کے باعث یہ ملعون فرار ہوکر سویڈن پہنچا ہے۔

عراق نے سویڈن کی حکومت سے سرکاری سطح پر سلوان مومیکا کی حوالگی کی درخواست بھی کر رکھی ہے لیکن سویڈش گورنمنٹ ایسا کرنے سے انکاری ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...