Home Uncategorized سید علی گیلانی کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،مشعال ملک

سید علی گیلانی کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،مشعال ملک

Share
Share

اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ایک شخص کانہیں بلکہ ایک سوچ اور انقلاب کا نام ہے۔سید علی گیلانی کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا

عظیم کشیمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور کشمیری قوم کی جانب سے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، سید علی گیلانی نے ساری زندگی آزادی کے لیے وقف کر دی۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک سوچ اور انقلاب کا نام ہے، سید علی گیلانی کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے شہیدوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، لاکھوں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، آزادی کی جہدوجہد میں شدت آئے گی،ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...