Home تازہ ترین سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا رینک ملنا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے،سلیم مانڈوی والا

سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا رینک ملنا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے،سلیم مانڈوی والا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کاکہناہے کہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو اپنے عہدے کی مدت میں توسیع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہاکہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا رینک ملنا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاکستان کی سرحدوں کے دفاع میں افواجِ پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ہمارے عسکری اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیاقوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جائے گا۔
سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر نے فضائی دفاع کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...