Home کھیل ٹی20 عالمی چیمپئن بھارت کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست

ٹی20 عالمی چیمپئن بھارت کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست

Share
Share

ہرارے:ٹی 20 عالمی چیمپئن بھارت کو زمبابوے نے ہرادیا
ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن بھارتی ٹیم ورلڈ کپ اٹھانے کے بعد اگلے ہی میچ میں زمبابوے سے شکست کھا بیٹھی۔

ہرارے میں کھیلے گئے اس لو اسکورنگ میچ میں زمبابوے نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 115 رنز بنائے۔ کلائیو مناڈے 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈائن مائرز نے 23، برائن بینٹ نے 22 اور ویسلے مادھیورے نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔

بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، واشنگٹن سندر نے دو جبکہ اویش خان اور مکیش کمار نے ایک ایک وکٹ لی۔

116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عالمی چیمپئن ٹیم آخری اوور میں 102 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان شبمن گل 31 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سکندر رضا کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا کوئی پلیئر میچ میں شامل نہیں تھا جبکہ زمبابوے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کرنے والی 20 ٹیموں میں شامل نہیں تھی۔

خیال رہے کہ 2016 کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...