Home کھیل ٹی20 ورلڈ کپ، ٹکٹوں کی خریداری کیلئے دو روز میں 12 لاکھ رجسٹریشن

ٹی20 ورلڈ کپ، ٹکٹوں کی خریداری کیلئے دو روز میں 12 لاکھ رجسٹریشن

Share
Share

لاہور: ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کی ٹکٹوں کی خریداری کیلئے 48 گھنٹوں میں 12 لاکھ رجسٹریشن ہوگئیں۔

کرکٹ کے میگا ایونٹ کیلئے دنیا بھر کے 126 ممالک سے 1 اعشاریہ 2 ملین فیز نے ٹکٹس کی بیلٹنگ کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے، ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کے میزبان ملک امریکا اور ویسٹ انڈیز سے 9 لاکھ کرکٹ فینز نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

میگا ایونٹ کے میچز کے ٹکٹ کی بیلٹنگ کیلئے رجسٹریشن 7 فروری تک جاری رہے گی، قرعہ اندازی کے ذریعے رجسٹرڈ فینز کو ٹکٹس ملیں گے۔

دوسرے مرحلے میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹکٹ 22 فروری سے پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر فروخت ہوں گے، ٹی20 ورلڈ کپ کے 55 میچز کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ٹکٹ فروخت ہوں گے۔

جون 2024ء میں ہونے والا میگا ایونٹ 29 روز جاری رہے گا، جس میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی، ایونٹ کے گروپ میچز یکم جون سے 17 جون تک ہوں گے۔

ٹیموں کو 4 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت 9 جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...