Home کھیل ٹی20 ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

ٹی20 ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

Share
Share

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2024 کے شیڈول سے قبل براڈ کاسٹر نے پوسٹ شیئر کی، جس کے بعد نئی بحث چھڑگئی۔

پوسٹ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی کو دکھایا گیا جبکہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا نظر آئے جس پر بھارتی شائقین نے شدید تنقید کی۔

سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی اس سے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہاردک پانڈیا کی انجری انہیں میگا ایونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میگا ایونٹ میں ہاردک پانڈیا بطور کپتان ٹیم کے ساتھ ہوں گے کیونکہ وہ فٹنس مسائل سے گزر رہے ہیں جبکہ افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریز سے بھی باہر ہیں۔

آکاش چوپڑا نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ہندوستان کی قیادت روہت شرما کے سپرد ہی ہوگی۔

دوسری جانب انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 5 بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت کیلئے بھی ہاردک پانڈیا اور روہت شرما میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...