Home کھیل ٹی20 ورلڈکپ، نائب کپتان نہ مقرر کرنے کا فیصلہ

ٹی20 ورلڈکپ، نائب کپتان نہ مقرر کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی، اگر کسی کو نائب کپتان لگانا ہوتا تو قومی اسکواڈ کے ساتھ ہی اعلان کیا جاتا، بابراعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔

ادھر کئی میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شاہین آفریدی کو قیادت سے ہٹاکر بابراعظم دوبارہ کپتان مقرر کیا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...