Home sticky post 5 ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Share
Share

کینڈی: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

انگلش ٹیم 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری بروک 100رنز بنا کر نمایاں رہے، ول جیکس نے 28، سیم کیرن نے 16 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا، فل سالٹ میچ کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، محمد نواز اور عثمان طارق نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پالی کیلے کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے سپر ایٹ گروپ 2 کے اہم میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کھیل کا آغاز مایوس کن ثابت ہوا، اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور صائم ایوب 7 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے دوسرے نمبر پر آنیوالے بلے باز کپتان سلمان علی آغا بھی مخص 5 رنز بناکر چلتے بنے۔

بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا تاہم 73 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 25 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 122 کے مجموعی سکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان 45 گیندوں پر 63 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، پانچویں نمبر پر فخرزمان 25 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 146 کے مجموعی سکور پر گری جب عثمان خان 8 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر نئے آنیوالے بلے باز محمد نواز بغیر کھاتے کھولے چلتے بنے، شاہین آفریدی 2 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا مقابلہ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا، جبکہ انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...