Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ ،بھارت نے امریکا کو شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ ،بھارت نے امریکا کو شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا

Share
Share

نیویارک:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 25ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکی کپتان ایرون جونز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر110 رنز بنائے۔

بھارت نے امریکا کی جانب سے ملنے والا 111 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سوریا کمار یادیو 50 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان روہت شرما صرف تین رنز اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، سوریا کمار یادیو 50 اور شیوم دوبے نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ رشب پنت 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

امریکا کی طرف سے سوربھ نیتراوالکر نے 2 اور علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں امریکا کے جانب سے اننگز کا آغاز شایان جہانگیر اور سٹیون ٹیلر نے کیا تاہم اوپنر بلے باز شایان جہانگیر اننگز کی پہلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جبکہ سٹیون ٹیلر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اینڈریز گوس 2، کپتان آرون جونز 11، نتیش کمار 27، کوری اینڈرسن 15 جبکہ ہرمیت سنگھ 10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ہاردیک پانڈیا نے 2 اور اکشر پٹیل نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Share
Related Articles

خوشدل شاہ کی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت متوقع

لاہور :پاکستان کے آل راوٴنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ...

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...