Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلا دیش کے ہاتھوں نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلا دیش کے ہاتھوں نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست

Share
Share

کنگز ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی۔

کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 27 ویں میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 160 رنز کے تعاقب 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا سکی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینگل بریخٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکرمجیت سنگھ 26، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 25، مائیکل لیوِٹ 18، میکس او ڈوڈ 12، لوگن وین بِیک 2، ٹِم پرنگل 1 اور باس ڈی لیڈ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔آریان دت 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3،تسکین احمد نے 2، مستفیظ الرحمان، تنظیم حسن ثاقب اور محمد اللہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیدرلینڈز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش نےمقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے تھے۔

بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 64 رنز نا قابلِ شکست بنا کر نمایاں رہے۔ تنزید حسن 35 اور محمود اللہ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ توحید ہریدوئے 9، لٹن داس اور کپتان نجم الحسن شانتو 1، 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ذاکر علی 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے پال میکرین اور آریان دت نے 2، 2 جبکہ ٹِم پرنگل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...