فلوریڈا:امریکا اور آئر لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سےمزید تاخیرکا شکار ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گراؤنڈ کو خشک کرنے کا کام جاری ہے ،پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق میچ آفیشلز 9:30 رات کو گراؤنڈ کا معائنہ کریں گے،امریکا کی ہار کی صورت میں پاکستان کے سپر 8مرحلے میں جانے کی امیدیں برقرار رہیں گی۔
ادھر بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے یا امریکا کی جیت کی صورت میں پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہو جائے گا۔