Home نیوز پاکستان عید الاضحی پر پشاور بی آر ٹی سروس بند نہ کرنے کا اعلان

عید الاضحی پر پشاور بی آر ٹی سروس بند نہ کرنے کا اعلان

Share
Share

پشاور: عیدالاضحیٰ کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے عید تعطیلات میں سروس جاری رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پر فعال رہے گی جبکہ مسافروں کی سہولت کے لیے عید کے بعد اتوار کے روز ER-01 روٹ کے شام کے اوقات کار بھی بڑھا دیے گیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اوقات کار بڑھانے کا مقصد عید کی چھٹیوں سے واپس گھر آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

ترجمان ٹرانس کے مطابق اتوار 23 جون، کو ایکسپریس روٹ ER-01 کے اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 8 بجے تک کر دئیے گئے ہیں جبکہ عید کے پہلے روز سروس صبح 10 بجے شروع ہو کر رات 10 بجے تک فعال رہے گی۔

اسی طرح عید کے دوسرے اور تیسرے روز بی آر ٹی بس سروس صبح 6 بجے شروع ہوگی اور رات دس بجے تک فعال رہے گی۔ صدف کامل نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...