Home کھیل ٹی20 ورلڈکپ،نیوزی لینڈ کی یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست

ٹی20 ورلڈکپ،نیوزی لینڈ کی یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست

Share
Share

ٹاروبا: ٹی 20 ورلڈکپ میں آج دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کا 40 رنز کا ہدف چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر فن ایلن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم ڈیون کونوے اور راچن رویندرا کی شراکت داری نے آسان ہدف چھٹے اوور میں حاصل کرلیا، دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 22 اور ایک رنز اسکور کیے جب کہ یوگنڈا کی جانب سے ریاضت علی شاہ اوپنر فن ایلن کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یوگنڈا کی پوری ٹیم صرف 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، 4 بلے باز کوئی رن اسکور نہ کرسکے۔ اوپنر رونک پٹیل نے 2، کینیتھ وائیسوا 11، ریاضت علی شاہ 2، دنیش نکرانی 4، فریڈ ایشلم 9 اور کوسمس کیووٹا 1 بنا کر پویلین لوٹے جب کہ بیٹر سیمون سیسازی، روبنسن اوبویا، الپیش رامجانی اور جوما میاگی کھاتہ نہ کھول سکے اور کپتان برائن مسابا 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے بہترین بالنگ کی اور چار اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے، اسی طرح ٹرینٹ بولٹ نے بھی صرف 7 رنز کے عوض 2 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسپنر مچل سینٹنر 2، راچن رویندرا 2 اور لوکی فرگوسن نے 1 وکٹ اپنے نام کیں۔

خیال رہے کہ گروپ سی سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...