Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست

Share
Share

ڈیلس: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے سپراوور میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

ڈیلس میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے۔

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنالیے جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہوگیا۔

امریکا کی جانب سے بیٹنگ کرنے کیلئے آرون جونز اور ہرمیت سنگھ میدان میں اترے، پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے بولنگ کروائی۔

امریکی آل راؤنڈر آرون جونز نے پہلی گیند پر چوکا لگایا اور دوسری گیند پر ڈبل رن سکور کیا، تیسری اور چوتھی گیند پر ایک ایک رن سکور ہوا، پانچویں گیند پر 2 جبکہ چھٹی گیند پر آرو جونز ڈبل رنز بناتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے، سپر اوورز میں 2 وائیڈ گیندوں پر 2،2 سکور جبکہ تیسری وائیڈ بال پر 3 رن کے باعث پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کیلئے فخر زمان اور افتخار احمد آئے جبکہ امریکا کی طرف سے سوربھ نیتراولکر نے بولنگ کروائی۔

آل راؤنڈر افتخار احمد نے پہلی بال فیس کی جبکہ دوسری گیند پر چوکا لگایا، اس کے بعد ایک وائیڈ گیند ہوئی، افتخار احمد کے تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہونے پر شاداب خان بیٹنگ کیلئے آئے، ایک اور وائیڈ گیند کے بعد چوتھی گیند پر چوکا ہوا، پانچویں گیند پر 2 رن ملے جبکہ آخری گیند پر ایک سکور ہوا یوں قومی ٹیم ہدف کے جواب میں 13 رنز ہی بنا پائی اور 6 رنز سے شکست سامنا کرنا پڑ گیا۔

قبل ازیں ڈیلس میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 44 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاور پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

شاداب خان 40، افتخار احمد 18 جبکہ محمد اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، شاہین شاہ آفریدی 23 اور حارث رؤف 3 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

امریکا کی جانب سے نوتھوش کینجیگے نے 3، سوربھ نیتراولکر نے 2 جبکہ علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...