Home highlight ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا

Share
Share

کولمبو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
114 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد مشکل صورتحال میں فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو شکست سے بچالیا۔ شاہین آفریدی 5 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 47، صائم ایوب 24، بابر اعظم 15، کپتان سلمان علی آغا 12، شاداب خان 8، محمد نواز اور عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے آف اسپنر آریان دت اور پال وین میکران نے 2، 2 جبکہ وینڈر مروا، لوگن وین بیک اور کائل کلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
نیدرلینڈز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز بناکر آل آوٴٹ ہوگئی تھی۔
مائیکل لیوٹ 24، میکس او داوٴد 5، کولن ایکر مین 20، باس ڈی لیڈ 30، کپتان اسکاٹ ایڈروڈز 37، لوگن وین بیک صفر، زیک لائن کیشے 9، وینڈر مروا 4، آریان دت 13 اور پال وین میکران بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3، محمد نواز، صائم ایوب، اور ابرار احمد نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...