Home کھیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاپوانیوگنی کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاپوانیوگنی کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف

Share
Share

گیانا: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاپوانیوگنی نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دے دیا۔

دونوں ٹیمیں گیانا کے پرویڈنس اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جس میں ویسٹ انڈیز کے کپتان روومان پوویل نے ٹاس جیت کر پہلے بونگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔
سیس باؤ نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ کپلن ڈوریگا 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کپتان اسد والا نے 21 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل اور الزری جوزف نے 2، 2، عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور جداکیش موتی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ڈیلس میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...