Home sticky post 2 ٹی 20 ورلڈکپ: دوسرے سپر اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعدجنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیدی

ٹی 20 ورلڈکپ: دوسرے سپر اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعدجنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیدی

Share
Share

احمد آباد :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو دوسرے سپر اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
میچ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم بھی 17 رنز ہی اسکور کر سکی۔
اس کے بعد ایک اور سپر اوور کھیلا گیا جس میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 23 رنز بنائے اور جیت کے لیے افغانستان کو 24 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 6 گیندوں پر 19 رنز بنا سکی اور اس طرح سے پروٹیز نے یہ میچ 4 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
قبل ازیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
رائن ریکلٹن 61 اور کوئنٹن ڈی کوک 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 3، کپتان راشد خان نے 2 اور فضل الحق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پوری افغان ٹیم 20 ویں اوور میں 187 رنزپر آوٴٹ ہو گئی اور میچ برابر ہوگیا۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 87 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ عظمت اللہ عمر زئی 22 اور راشد خان 20 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...