Home highlight ٹی20 ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ : پاکستان سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل سے باہر

ٹی20 ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ : پاکستان سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل سے باہر

Share
Share

پالی کیلے:آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان سری لنکا کو شکست کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

کینڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ، قومی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے کریز پر جم کر بیٹنگ کی اور کئی ریکارڈ بنا ئے۔

پاکستان بیٹر فخر زمان نے 84، صاحبزادہ فرحان نے 100رنز بنائے،اِسی طرح خواجہ نافع2، شاداب خان7 جب کہ محمد نواز اور سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائےپویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 212رنز بنائے یوں سری لنکا کو جیت کیلئے 213رنز کا ٹارگٹ ملا۔

سری لنکا کی جانب سے، چمیرا نے ایک ، داسن شناکا نے2، دلشان مدوشنکا نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں6 کھلاڑیوں کے نقصان پر207 رنز بنا سکی، یوں سری لنکن ٹیم 5رنز سے شکست کھا گئی۔

سری لنکا کی جانب سے پیٹ ہیم نیسانکا نے 3، کامل مشارا نے 26، اسالنکا نے 25، پیرون رتھا نئکے58، مینڈس نے 3،جنیت لیانج نے 5 رنز بنائے،داسن شناکا 76رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ، محمد نواز ، نسیم شاہ نے 1,1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ابرار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Share
Related Articles

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...